30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:32
صدرنکولس سرکوزی کا گریبان چاک، حملہ آور گرفتار
آج نیوز - جنوبی فرانس کے قصبہ براکس کے دورے پرایک شخص نے صدر نکولس سرکوزی کو گریبان سے پکڑکرکھینچ لیا،سیکورٹی ٹیم نے حملہ آور پر قابو پا کرحراست میں لے لیا۔ یورپی حکمرانوں کی پالیسیوں سے نالاں عوام کسی نہ کسی طرح اپنے غصے کا اظہارانفرادی اور اجتماعی طورپر کررہے ہیں۔ جوتا باری اورگھونسوں کی بارش کے بعداب ہاتھ گریبانوں تک پہنچ گئے ہیں۔ آج فرانس کے صدرنکولس سرکوزی جب جنوبی قصبہ براکس کے دورے پر لوگوں سے ہاتھ ملارہے تھے توایک شخص نے ہاتھ بڑھاکران کا گریبان پکڑ کر کھینچ لیا،جس سے صدرسرکوزی گرتے گرتے بچے،فورا ًہی سیکورٹی کی ٹیم حرکت میں آگئی اورحملہ آورحراست میں لے لیا گیا۔ حملہ آورکی شناخت اورحرکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ صدرسرکوزی کے آفس نے بھی واقعہ پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔