30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:51
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اوگر اکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے فی لٹرکمکردی گئی ہے،جس کے بعدپٹرول کی فی لٹر قیمت 83 روپے 71 پیسیہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد 92 روپے 11 پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت بدستور 84 روپے 65 پیسے فی لٹر رہے گی۔ لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 13 پیسے سستا کردیا گیاجبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیا ہے۔قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد ہوگا۔