30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:51
قمرزمان چودھری تبدیل ، صدیق اکبروفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری داخلہ قمرزمان چودھری کوتبدیل کرکے خواجہ صدیق اکبرکوتعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ کے وفاقی سیکرٹری قمر زمان چودھری کو وزارت سیفران میں تعینات کردیاگیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ قمر زمان چودھری کو وفاقی وزیرداخلہ کے ساتھ مختلف معاملات پر اختلافات کے باعث تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے تعینات وفاقی سیکرٹری داخلہ صدیق اکبر وزارت اقلیت امور میں وفاقی سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری سیفران حبیب الرحمان کو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔