تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

مسلم لیگ ن کے رہنماء مخدوم شاہ نواز کا انتقال ،تدفین کل ہوگی

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی …سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری مخدوم شاہ نواز طویل علالت کے بعد جمعرات کی شب مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے،وہ جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھے۔مرحوم کی عمر 45برس تھی۔انکی میت آبائی گاؤں تدفین کے لیے ہالہ لے جائے گی جہاں جمعہ کو انکی تدفین کی جائے گی۔دریں اثناء امکان ہے کہ مخدوم شاہ نواز نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف جمعہ کو ہالہ پہنچیں گے،انکے علاوہ سید غوث علی شاہ،سابق گورنر سندھ ممنون حسین،سردار رحیم اور دیگر بھی شرکت کرینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.