تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

پشاور: شعبہ چوک میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 2افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور… پشاور کے علاقے شعبہ چوک میں کھڑی گاڑی میں د ھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے مصروف بازار شعبہ بازار میں ہوٹل کے سامنے کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا ، جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ سینئر وزیر بشیر بلور کے مطابق گاڑی میں دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.