تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

غلطی سے الطاف حسین کو دکھ پہنچا، سوری کہتے ہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ آزاد کشمیرانتخابات کے التوائکے بارے میں الطاف حسین کو غلط اطلاعات فراہم کی گئیں ،اگر انہیں کسی غلط فہمی یا ہماری غلطی سے دکھ پہنچا ہے تو وہ سوری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ تو کررہے ہیں، دنیا کس منہ سے ڈو مور کا مطالبہ کر رہی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد پولیس لائینز اہلکاروں کے دربار سے خطاب میں کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں اور سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے نئی سیکیورٹی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وفاقی پولیس میں مزید 5 ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کا وردی الاوٴنس دوگنا ،نئی ہاوٴسنگ اسکیم اور ان کے بچوں کیلئے پولیس پبلک اسکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہاکہ پاکستانی سرحد سے کوئی افغانستان نہیں جارہا ،ہم سب کچھ تو کررہے ہیں، دنیا کس منہ سے ڈو مور کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی پر رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین کو آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرانے سے متعلق غلط اطلاعات فراہم کی گئیں ، ان کا سخت خطاب سن کرشدید دکھ ہوالیکن دکھ کی وجہ ، ان کا سخت زبان استعمال کرنا نہیں ، بلکہ ہم سے ہی کوئی غلطی ہونا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ صدر زرداری نے سختی سے تلقین کی ہے کہ ایم کیو ایم پر کوئی تنقید نہ کی جائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.