30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2
متحدہ جب اپوزیشن میں آئیگی تو مشترکہ حکمت عملی کا سوچیں گے، عمران خان
جنگ نیوز -
کراچی …تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی حقیقی اپوزیشن بن گئی عوام کے مسائل حل ہوجائیں گے۔کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک صرف تحریک انصاف نے ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک انصاف اکیلے ہی میچ جیت کر دکھائے گی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ اپوزیشن میں آئے گی تو مشترکا حکمت عملی کا سوچیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اب ملکی مسائل کا حل صرف وسط مدتی انتخابات میں ہی ہے۔ مسلم لیگ نواز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ حکومت کو بچایا ہے اور تحریک انصاف کا اْن سے اختلاف ہے۔