تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:11

ایتھنز اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی جاری

جنگ نیوز -
بوچی…ایتھنز میں جاری اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ، بوچی میں پاکستان کی شمائلہ رباب نے گولڈ اور شاٹ پٹ میں طاہر صدیقی نے سلور میڈل جیت لیا۔ایتھنز میں جاری اسپیشل اولمپکس میں بوچی کے مقابلوں میں پاکستان کی شمائلہ رباب نے گرلز سنگل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ایتھلیٹکس میں پاکستان کے طاہر صدیقی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ انہوں نے شاٹ پٹ میں گولا آٹھ عشاریہ تین دو میٹر دور پھینکا۔ گرلزباسکٹ بال کے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو انیس۔ چار سے شکست دیدی ، سوئمنگ میں پاکستان نے بوائز 25 میٹر فری اسٹائل ٹیم ایونٹ کے فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اب تک پاکستان نے تین سونے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر نو میڈلز جیت لیے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.