تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:10

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،رمضان پیکج کی منظوری

اے آر وائی - اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ارب روپے مالیت کے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی وزیرسیدنویدقمر کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا۔رمضان پیکیج میں اشیائے خوردونوش،تیل،دالوں بیسن اورکھجوروں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔



اجلاس میں فرنس آئل کی بلینڈنگ کی اجازت دیدی اجلاس نے گیس کی قیمتیں بڑھانے سے اصولی اتفاق کیا ہے۔ اس اقدام سے متعلقہ شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہوسکے گی۔ای سی سی کے اجلاس میں گیس لوڈمنیجمنٹ کی تجویز کوموخر کرکے اس کوکابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔ واپڈا کی سکینڈ سکوک کمپنی کوٹیکس سے مستثنی قراردیدیا گیا ہے۔



گیارہ سومیگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ اورکچھ پاورپلانٹس کی سکیورٹی کوبڑھانے کی بھی اجازت دیدی ہے۔اس موقع پردوآئی پی پیز کی گیس فراہمی کے معاہدے کی توثیق اورخیبرپختونخواہ کے بیرون قرضوں کی ری لینڈنگ کی منظوری دید ی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.