30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:11
ومبلڈن: لیڈیز ایونٹ کا فائنل کوویتوا اور شیراپوا کے درمیان کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
لندن …ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں لیڈیز ایونٹ کا فائنل جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویتوا اور روس کی ماریہ شیرا پووا کے درمیان کھیلا جائے گا۔لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کوویتوا کا مقابلہ بلغاریہ کی وکٹوریا ازارینکا سے تھا، میچ کا پہلا سیٹ کوویتوا کے نام رہاجس میں انہوں نے باآسانی چھ ایک سے فتح حاصل کی، دوسرے سیٹ میں ازارینکا سنبھل گئی اورچھ گراوٴنڈا سٹروکس کے ذریعے چھ تین سے یہ سیٹ جیت لیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کوویتوا نے ایک بار پھر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف دو گیم ڈراپ کرکے چھ دو سے نہ صرف سیٹ بلکہ میچ بھی جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فیصلہ کن معرکے میں ان کا مقابلہ روس کی ماریہ شیراپووا سے ہوگا جنہوں نے جرمنی کی سیبائن لی سسکی کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ چار اور چھ تین سے مات دی، وائلڈ کارڈانٹری کے ذریعے ٹورنامنٹ کھیلنے والی جرمن کھلاڑی نے فیورٹ شیراپووا کو پہلے سیٹ میں پریشان کیا لیکن اس کے بعد وہ اپنی فارم کھو بیٹھیں اور ان کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا۔