30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:11
پٹرول 3روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستاہوگا
جنگ نیوز -
کراچی …یکم جولائی سے نیا مالی سال شروع ہو رہا ہے اور اس کا آغاز پٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی سے ہوگا۔ جون 2011 کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور مختلف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ ان قیمتوں کا اثر مقامی قیمتوں پربھی ہوا ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد یعنی 3 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں سوا دو فیصد یعنی 2روپے کمی کی گئی ہے۔ ٹیوب ویل میں استعمال ہونیوالے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کمی کافیصلہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں دو روپے21 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اوگرا آج رات قیمتوں کی حتمی نرخ کا نو ٹی فکیشن جاری کریگی۔