30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:11
روسی صدر دیمتری میدیووکی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ
جنگ نیوز -
ماسکو… چند ما ہ قبل روسی صدرDmitry Medvedevکی ایک پا رٹی میں ڈسکو ڈانس کی ویڈیو نے پوری دنیا میں دھو م مچا ئی تھی وہیں اب ان کی ایک اور ویڈیو لو گوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس میں ان کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو دکھایا گیاہے۔ صدرمیدیوو پوری شا ن وشوکت اور حفا ظتی گا ڑیوں کے ایک قافلے کے ساتھ خود جیپ چلاتے ہو ئے ایک عوامی مجمع کی طرف آرہے تھے جہاں انھوں نے پہنچنے کے بعد اپنی گاڑی تو روک دی مگر ہینڈ بر یک لگا نا بھول گئے۔صدر صاحب کی اس نا اہلی کی وجہ سے ان کی گا ڑی رُکے بغیر لوگوں کے مجمع میں رینگنے لگی جسے ان کی سیکورٹی پر مامور شخص نے فوراً کھڑکی سے اندر ہاتھ بڑھا کر بر یک لگائی اور گاڑی کو روک دیا۔ صدر Medvedev کی اس غیر ذمہ دارا نہ ڈرائیونگ کے بعد سیکو رٹی اہلکار کی پھرتی نے ان کی غلطی پر پردہ ڈالتے ہو ئے ان کو بچالیا اور خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو نے کی نو بت نہیں آئی ۔روسی صدرکی یہ ویڈیو آن لائن پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد لوگوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ایک شخص جو ایک گا ڑی تک چلا نہیں سکتا وہ اتنے بڑے ملک کی بھاگ دوڑ کیسے سنبھال رہا ہی؟