تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:24

نو انٹری کے سیکوئل کے لیے سلمان خان کا معاوضہ10کروڑ

جنگ نیوز -
ممبئی … بالی ووڈ کوپے درپے Wanted،دبنگ اور ریڈی جیسی تین کامیاب فلمیں دینے والے سلمان خان کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہدایتکار انیس بزمی کیساتھ فلم نو انٹری دینے والے سلمان خان کو فلم کے سیکوئل نو انٹری میں انٹری کے لیے فلمساز بونی کپور نے 10کروڑ کا خطیر معاوضہ ادا کیا ہے۔انیس بزمی کی زیرِ ہدایت فلم ریڈی میں بہترین اداکاری دکھانے والے سلمان نو انٹری کے سیکوئل کے لیے بھی بزمی کی اولین پسند تھے لہٰذا فلمساز بونی کپور نے انہیں ہر صورت اس فلم کے سیکوئل کے لیے راضی کرنے کے لیے10کروڑ معاوضہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ آجکل شہرت کی بلندیوں پر موجود سلمان خان کو جہاں ہر دوسرا ہدایتکار اپنی فلم میں لینے کا خواہاں ہے وہیں انہیں منہ مانگا معاوضہ ادا کرنے پر بھی رضامند نظر آرہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.