1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7
کراچی:پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی:پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شام سے ابتک فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں،جبکہ نیو کراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں دومذھبی گروپوں میں تصادم کے بعد سے صورتحال تاحال کشیدہ ہے،پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں دو گروپوں میں جاری تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ گولیاں لگنے سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جنھیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ہے،جبکہ علاقے میں کشیدگی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے اور پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے، نیو کراچی کے علاقے میں سندھی ہوٹل کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا،کھارادر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے نوجوان کو کسی اور مقام سے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا،جبکہ مقتول کے ہاتھ بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ کے قریب سے بھی ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی،اس سے قبل ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو ہلاک کردیا،ملیر کے علاقے سے ایک شخص کی گلہ کٹی لاش ملی،ادھر شاہ فیصل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،جبکہ گلستان جوہر کے علاقے میں بھی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔