30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:38
سندھ میں یوم خودمختاری، وزیراعلیٰ سندھ استقبالیہ دیں گے
اے آر وائی - کراچی : سندھ میں یوم خود مختاری کی مرکزی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگی ۔ وزیراعلیٰ سندھ تمام اراکین اسمبلی اور عمائدین شہر کو استقبالیہ دیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ کسی سرکاری تقریب میں باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اس استقبالیہ میں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تاجروں ، صنعتکاروں ، عمائدین شہر سمیت اہم شخصیات کو بلایا گیا ہے۔ تقریب میں اٹھارویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کے سربراہ میاں رضا ربانی سمیت کمیشن میں شامل دیگر ارکان خطاب کریں گے۔