تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:28

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بڑے سیاسی بت گرائے گی

اے آر وائی - کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن اپنے ساتھ بہت بڑا انقلاب لائینگے اور اس انقلاب میں بڑے بڑے جاگیر دار ، سرمایہ دار اور سیاسی پارٹیاں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکیں۔



ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک مقامی کلب میں روٹری کلب کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران مختلف سوالات کے جواب میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے انتخاب میں نوجوان سب کو ہرا دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ ملک میں صدارتی حکومت کا طریقہ کار درست ہے لیکن وہ جب پارلیمنٹ سے منتخب ہوئے تو وزیراعظم بنیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.