تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7

میڈونا خزاں2011کیلئے فیشن کلکشن کی تیاری میں مصروف

جنگ نیوز -
میڈونا خزاں2011کیلئے فیشن کلکشن کی تیاری میں مصروف

لاس اینجلس…عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ میڈونا اور ان کی بیٹی خزاں 2011کے لیے فیشن کلکشن کی تیاری میں مصروف ہیں میڈونا اپنی ڈیزائنر بیٹی لولا کے ساتھ موسم خزاں کے لیے میٹیریل گرل نامی جونیئر برانڈ تیار کر رہی ہیں۔اس فیشن کلیکشن کے لیے معروف ٹی وی اداکارہ کیلی اوسبورن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فیشن شو کی تیاری میں مصروف کیلی اوسبورن نے میڈونا کی بیٹی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ااس موقع پر لولا کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہین اس لیے ایک ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ثابت ہوگا۔اوسبورن کا کہنا تھا کہ لولا کے تیار کیے گئے ملبوسات میں انھیں کسی تبدیلی کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.