1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:18
شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینیڈاپہنچ گئیں
جنگ نیوز -
اوٹاوا... برطانیہ کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈل ٹن کیساتھ پہلے غیر ملکی دورے پر کینیڈاپہنچ گئیہیں جہاں ان کاشاندار استقبال کیا گیا۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا آنے کے بعد برطانوی شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمریج کیتھرائن مڈل ٹن نے کینیڈا ڈے کی تقریبا ت میں شرکت کی۔برطانوی شاہی جوڑے نے کینیڈا نیشنل وار کی یادگار پر پھول چڑھائے۔اوروہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔9 روزہ دورے کے دوران شہزادہ ولیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو مشن کا بھی مظاہرہ کریں گے جبکہ شاہی جوڑا ایک کوکنگ ورک شاپ میں بھی شرکت کرے گا۔