1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:29
اسامہ کی ہلاکت:میرے دور کااہم ترین واقعہ ہے،لیون پینیٹا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی سی آئی اے کے سبکدوش ہونے والے سربراہ لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت ان کے دور کااہم ترین واقعہ ہے۔سی آئی اے کے ملازمین کے نام اپنے الوداعی پیغام میں لیون پینیٹا نے کہا کہ خفیہ ادارے کی سربراہی کے دوران بہت سیتلخ و شیریں تجربات سے واسطہ پڑا لیکن اسامہ بن لادن کی ہلاکت ان کے دور کااہم ترین واقعہ ہے۔ لیون پینیٹا نے سی آئی اے میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو امریکا کے خاموش سپاہی قرار دیتے ہوئے انھیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ادارے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران انھوں نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے،انھوں نے کہا کہ اسامہ کے خلاف کامیاب آپریشن کے ساتھ ہی امریکا کو افغانستان کے شہر خوست میں ایک حملے کے دوران سی آئی اے کے سات اہلکاروں کی ہلاکت کا زخم بھی سہنا پڑا۔لیون پینیٹا آج رابرٹ گیٹس کی جگہ وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالیں گے۔