1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:29
کراچی: فائرنگ کے واقعات،10 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 10 افراد جان بحق اور 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں،جبکہ نیو کراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں ا بھی صورتحال کشیدہ ہے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں دو گروپوں میں جاری تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ گولیاں لگنے سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جنھیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ہے،جبکہ علاقے میں کشیدگی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے،، نیو کراچی کے علاقے میں سندھی ہوٹل کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا،اس سے قبل ناظم ا?باد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو ہلاک کردیا،ملیر کے علاقے سے ایک شخص کی گلہ کٹی لاش ملی،ادھر شاہ فیصل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،جبکہ گلستان جوہر کے علاقے میں بھی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔……