تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4

سینیٹر جان مک کین کی افغانستان سے فوج نکالنے کے منصوبے پر تنقید

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سینیٹر جان مک کین نے افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کے صدر اوباما کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ فوجی حکام کی سفارشات کے بغیر کیاگیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف وار اسٹڈیز میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مک کین نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی سے خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے ،جبکہ ایران ،بھارت اور پاکستان کیلئے بھی مسائل پیداہوسکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کامیابیاں حاصل کررہی ہے،فوجوں کے کم ہونے سے ان کی طاقت کم ہوسکتی ہے، جان مک کین نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکا اوراس کے اتحادیوں کیلئے خطرہ ہے،پاکستان اورامریکا کے تعلقات کی بنیاد بھروسے پر ہونی چاہیے،اس موقع پرسینیٹرجولیبرمین نے کہا کہ افغانستان کے عوام چاہتے ہیں کہ امریکا خطے میں رہے وہ طالبان کودوبارہ اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.