تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:54

پاکستان امن پسند لوگوں کا ایک خوبصورت ملک ہے، جولیا مارٹن

آج نیوز - برطانوی گلوکارہ جولیا مارٹن نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا کے پروپیگنڈا کے برعکس پاکستان امن پسند لوگوں کا ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں دہشت گردوں کے بجائے محبتیں بانٹنے والے لوگ بستے ہیں۔ لاہور میں جولیا مارٹن نے اپنی پرفارمینس کے بعد ''آج'' نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا خراب امیج مغربی میڈیا کے پراپیگنڈا کا نتیجہ ہے ورنہ انہیں یہاں دہشت گردوں کے بجائے محبت سے گلے لگانے والے لوگ ملے ہیں۔ برٹش گلوکارہ جولیا مارٹن لاہور میں ریسٹورانٹس کی عالمی چین چیرو پروموڈورو کی دعوت پر تین روز تک پرفارم کریں گی۔ جولیا مارٹن پندرہ سال میں تین ہزار سے زیادہ ٹریبیوٹ شوز میں پرفارم کر چکی ہیں۔ وہ انگلینڈ میں ٹریبیوٹ سنگر کے طور پر جانی جاتی ہیں ، ان کا کمال یہ ہے کہ وہ جس گلوکارہ کو ٹریبیوٹ پیش کرتی ہیں اس کی آواز اور انداز کو خود پر طاری کر لیتی ہیں۔ جولیا مارٹن نے اپنے شو میں میڈونا ، سلین ڈیان اور ٹینا ٹرنر کو ٹریبیوٹ پیش کیا ، ان کی زبردست پرفارمینس پر مغربی موسیقی کے شائقین نے انہیں زبردست داد دی۔ جولیا مارٹن پاکستان میں اپنے چھ روزہ قیام کے دوران معذور اور نادار بچوں کی تقریب میں اپنا سپیشل بچوں کے لئے گایا ہوا گیت سنائیں گی اور ان کے امدادی فنڈ میں عطیہ بھی دیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.