تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں،موسم خوشگوار ہو گیا

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔۔سرگودھا اور فیصل آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم کسی حد تک سرد اور خوشگوار ہوگیا۔ لاہور جہاں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ15 جولائی کو ساون کے باقاعدہ آغاز سے تقریبا تین ہفتے قبل ہی شروع ہوگیا تھا گزشتہ رات بھی جاری رہا لاہور ایئر پورٹ اور دیگر علاقوں میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے لاہور میں موسم صبح سویرے خوشگوار ہوگیا تاہم بارش رکنے کے بعد موسم حبس زدہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور گوجرانوالا اور راول پنڈی ڈویژن میں درمیانی اور جنوبی پنجاب میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.