1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4
سرفراز شاہ قتل کیس عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت
جنگ نیوز -
کراچی…سرفراز شاہ قتل کے مقدمے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے کو عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگئی۔سرفراز شاہ قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کو عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر سرکاری وکیل کو جمعہ کے لیئے نوٹس جاری کیا تھا۔ سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کے وکلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ جرم انسداد دہشت گردی کی عدالت کی حد سماعت میں نہیں آتا کیونکہ نہ تو ملزان دہشت گرد ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی ایسا جرم کیا ہے جس سے معاشرے میں بے چینی پھیلی ہو۔ جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کی تھی۔ عدالت نے ملزمان کوواقعہ کی فوٹیج اور اسکیت تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ فراہم کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں ہیں۔