1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4
پنجاب اور سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آل پاکستان سی این جی ایسوس ایشن نے پنجاب اور سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہے کہ اسٹیشن ورکرز، ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیورز کو خود کشی پر مجبور نہ کیا جائے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے صدر غیاث پراچہ نے اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ سندھ میں دو روز تک سی این جی اسٹیشن کی بندش سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی منفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی این جی کی بندش کا دورانیہ دو دن سے بڑھا کر تین دن کرنا سراسر نا انصافی ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اس کی قیمتوں میں اضافہ دو دھاری تلوار ہے اور یہ صارفین کے لیے دہرا غذاب بن جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ سی این جی ایسوسی ایشن کو مفا ہمت کی بجائے احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ گیس کی بندش حکومت کے خلاف سازش ہے اور صدر اور وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں۔