تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4

آئی ایم ایف کے سربراہ کیخلاف مقدمے میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان

جنگ نیوز -
نیویارک…دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک اسٹراس کہن کیخلاف زیادتی کے مقدمے میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان ہے۔ آج نیویارک کی عدالت میں پیشی کے دوران ڈومینک اسٹراس کی رہائی متوقع ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز اور ڈومینک اسٹراس کے دفاعی وکلاء کے درمیان گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے سابق بگ باس کیخلاف الزامات ختم کرنے پر غور کیا گیا۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈومینک اسٹراس پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ملازمہ کی خود اپنی ساکھ سوالیہ نشان بن چکی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ آج نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ الزامات ثابت ہوئے بغیر رہائی ملنے سے ڈومینک اسٹراس کے ، فرانس کی صدارتی دوڑ میں دوبارہ شامل ہونے کے امکانات پھر سے روشن ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.