1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:38
سرفراز شاہ کا قتل،وکیل صفائی دہشت گردی کا مقدمہ ماننے کو تیار نہیں
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں سرفراز شاہ کو رینجرزاہلکاروں نے بے نظیر بھٹو پارک میں سر عام گولیاں ماریں،،،لیکن اس کے باوجود ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگردی کا مقدمہ نہیں ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سرفراز شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پارک میں موجود ایک فیملی کو لوٹا،جنھوں نے اس کی شکایت کی،سرفراز شاہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے، رینجرز نے اسے بیٹھنے کو کہا تو اس نے ان کی گن پکڑلی، جس پر رینجرزاہلکار سمجھا کہ سرفراز شاہ گن چھین لے گا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ سرفراز شاہ کی موت زیادہ خون بہہ جانیسے ہوئی یہ دہشتگردی نہیں ہے۔