تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسر ظفر قریشی کا تبادلہ معطل

آج نیوز - سپریم کورٹ نے سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کر کے انہیں فوری طور پر تفتیش دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ابھی بہت سے ملزمان بیرون ملک ہیں ظفر قریشی کو واپس لا کر معاملات کو آگے بڑھانا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس میں ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم سنایا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت جب عدالتی احکامات کی پاسداری نہیں کرتی تو اسے عدالت کا سامنا کرنا چاہئے، حکومت کیوں عدالت کی اتھارٹی پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے؟؟ وفاق کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تبادلے آئین کے مطابق وزیراعظم کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، حکومت کا اس کیس میں کوئی مفاد نہیں!! عدالت نے ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق اٹارنی جنرل سے رائے طلب کی تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے، جس پر عدالت عدالت عظمٰی نے اٹھارہ اپریل کو جاری ہونے والا ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ظفر قریشی فوری چارج سنبھال کر این آئی سی ایل میں کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات شروع کریں اور ہر پندرہ دن بعد عدالت کو رپورٹ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.