تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:30

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشیں جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب فیصل آباد،سرگودھا،ڈی جی خان، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی اسلام آباد ڈویڑن ،بالائی خیبر پختونخوا اور قلات ڈویڑن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بعض ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ رات کے اوقات میں ہلکی بونداباندی کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیز گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.