1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:30
اپوزیشن کل حکومت میں ہوگی، فردوس عاشق کی پیشن گوئی
اے آر وائی - لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن میں بیٹھنے والے کل حکومت میں ہوں گے۔ لاہور میں صوبائی خود مختاری کے دن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے استحکام کی طرف گامزن ہے۔ تہتر کے آئین کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ صوبائی حکومت کو وسائل اور ختیارات بھی حاصل ہو گئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام نے انا پرستوں اور مفاد پرستوں کی سیاست مسترد کرکے ثابت کردیا کہ وہ ملک میں ٹکراؤ اور تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔