1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:29
آئی سی سی کے فیصلوں سے کھیل پر مثبت اثر پڑے گا، اقبال قاسم
آج نیوز - سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کے حوالے سے آئی سی سی کے فیصلوں سے کھیل پر مثبت اثر پڑے گا۔ کراچی میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی سطح سے نمائندے منتخب ہوکربورڈ میں زیادہ موثر کردار ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین کی نامزدگی کا سلسلہ ختم ہونے سے حقیقی ایڈمنسٹریٹرسامنے آئیں گے جن کی بدولت کرکٹ اموربہتر انداز میں حل ہوں گے۔ اقبال قاسم نے مزید کہا کہ ایک اوورز میں دو باونسرز کی چھوٹ اوررنر کی سہولت ختم کرنے سے کرکٹ اور مقبول ہوگا۔