1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:29
چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کا مقابلہ آج جرمنی سے ہوگا
آج نیوز - چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج جرمنی کیخلاف کھیلے گا۔ ہالینڈ کے شہرایمسٹرڈیم میں جاری ایونٹ میں پاکستان ٹیم آج جرمنی کے مدمقابل آئیگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلا میچ دودوگول سے برابرکھیلا تھا جبکہ جرمنی کوپہلے میچ میں ہالینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ راؤنڈ رابن کی بنیاد پرکھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا آخری میچ کل میزبان ہالینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ ایمسٹرڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان اورجرمنی کے درمیان ایک سوبیسواں میچ ہے۔ جرمنی نے چوون میچزمیں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان کوپینتالیس میں کامیابی ملی۔ قومی ٹیم کے منیجرخواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے ہارنے کے بعد جرمن ٹیم دباوٴمیں ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی آسان حریف نہیں ہے، اس کیخلاف پاکستان کا ریکارڈ اچھا ضرورہے لیکن غیر معمولی نہیں۔ قومی ٹیم اپنی خامیوں کوسامنے رکھ کرمقابلہ کرے گی۔