تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:11

حیدرآباد: پانی کی لائنوں سے گیس کی فراہمی، شہری پریشان

آج نیوز - حیدرآباد میں بوند بوند پانی کے منتظر شہریوں کو پانی کی لائنوں سے گیس کی فراہمی شروع ہوگئی۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں لوگ پانی کی راہ تک رہے ہیں، جس کا دور دور تک کچھ پتہ نہیں لیکن الوحید کالونی کے مکانات میں پیاسے نلوں سے گیس آنا شروع ہوگئی ہے۔ لوگوں نے ماچس کی تیلی سے آگ لگاکرعملی تجربہ کیا اورکچھ دیر کیلئے پانی کا مسئلہ بھول کراس نئی افتاد پر پریشان ہیں۔ الوحید کالونی کو ہفتہ بھر سے پانی تو نہ ملا لیکن گیس کی آمد نے حادثہ کا خطرہ پیدا کردیا۔ واسا اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو شکایت کی گئی لیکن اب تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ غالبا وہ بھی پریشان ہیں یہ مسئلہ کون حل کرے،پانی والے یا گیس والے۔ الوحید کالونی کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے خدارا پانی کی لائنوں میں پانی ہی فراہم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.