تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:56

مظفر گڑھ: فیکٹری ورکرز خواتین پر پولیس کا دھاوا، متعدد زخمی

آج نیوز - مظفر گڑھ میں پولیس نے ایم این اے جمشید دستی کی ہمشیرہ کی سربراہی میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا، متعدد خواتین زخمی ہو گئیں۔ کچہری چوک مظفرگڑھ میں واقع فیکٹری کی ورکرز خواتین پولیس گردی کے خلاف ایم این اے جمشید دستی کی بہن حفیظ بی بی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کررہی تھیں۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ پولیس انہیں ہراساں کرنے والے ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ مظاہرین نے ڈیرہ غازی خاں روڈ بلاک کردی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔ مقامی سیاسی رہنماوں کی مداخلت اور پولیس حکام کی طرف سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہائی پر مظاہرہ کرنے والی خواتین پر امن طور پر منتشر ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.