تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:30

کرپشن اور بدانتظامی کے الزامات پر سری لنکن کرکٹ بورڈ تحلیل

جنگ نیوز -
کولمبو…کرپشن اور بدانتظامی کے الزامات کے باعث سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ کو تحلیل کردیا،نئی کمیٹی کا اعلان آج کیا جائے گا.سری لنکا کے وزیر کھیل الت گماگے آج کرکٹ بورڈ کی نئی عبوری کمیٹی کا اعلان کریں گے،اس سے پہلے انہوں نے بورڈ میں ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں اور مالی بحران کے سبب پچھلی عبوری انتظامیہ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،سری لنکا میں گزشتہ 7 سال سے بورڈ کے انتظامات عبوری طور پر چلائے جارہے ہیں،وزارت کھیل کے ایک ترجمان ہرشا ابے کیون نے بورڈ کے نئے انتخابات کرانے کے بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی،سابقہ کرکٹ انتظامیہ کے سربراہ سابق ٹیسٹ بولر سوما چندرا ڈی سلوا تھے اور ان کو بورڈ کے مالی بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،،مبینہ طور پر سری لنکن بورڈ اس وقت ڈیڑھ کڑوڑ ڈالر کا مقروض ہے کیونکہ اسے حالیہ ورلڈکپ کے دوران ہمبنٹوٹا اور دیگر علاقوں میں اسٹیڈیمز کی تعمیر کے لیے قرضہ لینا پڑا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.