تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:30

آزادکشمیر انتخابات میں دھاندلیاں،ن لیگ بھی عدالت پہنچ گئی

جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی مبینہ دھاندلی اور مختلف سیٹوں پر پولنگ ملتوی کرنے کے خلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے ، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے دائر کردہ رٹ کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے مقرر کردہ وکیل ایڈوکیٹ راجہ صداقت نے آزادکشمیر انتخابات میں مختلف سیٹوں پر الیکشن ملتوی ہونے اور مبینہ دھاندلی کے خلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹی میں رٹ دائر کردی ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہاجرین جموں کمشیرکی تین نشستون پر جو نتائج آئے ہیں ان نشستوں پر مبینہ دھاندلی ہوئی ہے اور جو امیدوار اس میں کامیاب ہوئے ہیں انھیں حلف اٹھانے سے روکا جائے۔جبکہ ملتوی ہونے والینشستوں پر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک ووٹر فہرست درست نہیں کی جاتی ہے ان حلقوں میں انتخابات نہ کرائے جائیں۔دوسری جانب ایم کیوایم کی جانب سے مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل روکنے کے لئے آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں دائر رٹ کی سماعت آج پھر ہوئی ۔ سماعت کے دوران الیکشن کمینش کی جانب سے داخل کئے گئے جواب پر بحث ہوئی۔اس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کے لئے کردی گئی۔ادھر مسلم کانفرنس کے فاتح امیدوارعبدالقیوم نیازی نے ایل اے 17 میں ری پولنگ کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ آزادکشمیر میں رٹ دائر کی تھی جس کی سماعت جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.