تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:30

سوپر 8 ٹی 20:کراچی ڈولفنز اورراولپنڈی ریمز فائنل میں مد مقابل

جنگ نیوز -
فیصل آباد…سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی آخری دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔آج اقبا ل اسٹیڈیم فیصل آباد میں کراچی ڈولفنز اورراولپنڈی ریمز فائنل میں مد مقابل ہونگی ۔ یہ میچ جیو سوپرسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ شام سات بجے شروع ہونے والا مقابلہ شائقین پاکستان کے واحد اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سہیل تنویر کی قیادت میں راولپنڈی ریمز نے قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپینز لاہور لائنز کو ٹھکانے لگایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں محمد سمیع کی زیر قیادت کراچی ڈولفنز نے اپنی بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ اسٹیلینز کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.