تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:53

بالائی علاقوں میں بارشیں،جہاں بارشیں نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کا عذاب

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے، بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے،فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں ایک با ر پھرموسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگیا اوراہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا۔سرگودھا میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔جھنگ میں موسم ابر آلود جبکہ گوجرانوالہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،،ملتان میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا میں سوات ،شانگلہ،مالاکنڈ ایجنسی ،لوئر دیر اور اپر دیر میں رات بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم ہے،،سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اورخشک ہے،بلوچستان کے ضلع جعفرآباداور نصیرآباد میں روزانہ 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کے ای ایس سی انتظامیہ اور یونین کا تنازع پچاس روز گزر نے کے باجودحل نہیں ہوسکا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں تین سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے کے ای ایس سی انتظامیہ اور سی بی اے لیبر یونین کے تنازع کی وجہ سے شہر کے کئی علاقو ں میں کم اور زیادہ وولٹیج ،پی ایم ٹی کی خرابی یا کیبل فالٹ کی شکایات کا ازالہ نہیں کیاجارہا۔ترجمان کے ای ایس سی کاکہنا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات کے باوجودتنصیبات،دفاتر اور عملے کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ نے 4500غیر پیداواری شعبے کے ملازمین کے لئے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی آخری پیشکش کردی ہے،جبکہ چئیر مین سی بی اے یونین محمد اخلاق نے الزامات کو یونین کی پر امن جدوجہد کے خلاف انتظامیہ کا پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 4500ملازمین کی کام پر واپسی تک جدوجہد جاری رہیگیجبکہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے تنگ کراچی کے شہری اپنا غصہ سڑکوں پر نکالنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.