1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:53
امریکا: حجاب پہننے پرنوکری سے نکالی جانیوالی خاتون عدالت پہنچ گئی
آج نیوز - امریکا میں حجاب پہننے پرنوکری سے نکالی جانے والی خاتون نے عدالت میں کیس دائر کر دیا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلم خاتون ہانی خان نے امریکی فرم کے خلاف فیڈرل کورٹ میں کیس دائر کیا ہے۔ ہانی خان کا کہنا ہے کہ امریکی فرم میں انہیں ڈسٹرکٹ اور ہیومن ریسورس مینیجر نے حجاب نہ پہننے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست نہ ماننے پر انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ اس طرح کے کیس پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ دو ہزار نو میں اوکلوہاما میں سمانتھا ایلوف کو اسکارف پہننے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔