1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:51
ملتان: مدینہ منورہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز
اے آر وائی - ملتان: قومی فضائی کمپنی کی ملتان سے مدینہ منورہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی نے براہ راست پروازوں افتتاح کیا۔
ملتان ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ ملتان سے آج پہلی مرتبہ مدینہ منورہ کے لیے انٹرنیشنل فلائٹ روانہ ہوئی ہے۔ ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن کے بعد جنوبی پنجاب کی عوام کو بیرون ملک جانے کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبوں سے اس خطے کی محرومیاں دور ہوں گی۔