1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:37
افغانستان: تین ماہ میں پرتشدد واقعات میں 51 فیصد اضافہ
آج نیوز - اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تین ماہ کے دوران پرتشدد واقعات میں اکاون فیصد اضافہ ہوا۔ تین ہزارشہریوں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔ اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی متعدد ہلاکتیں مسلح تصادم اور بارودی مواد پھٹنے سے ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ دوہزار گیارہ کے بعد بم دھماکوں، حملوں اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ماہ کے دوران تین ہزار افغان شہری مارے گئے۔ مارے جانے والے دس فیصد شہری افغان اور امریکی فوج کا نشانہ بنے۔ اقوام متحدہ چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ ذدہ علاقوں میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔