1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:53
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ماہ رمضان قریب آتے ہی کوئٹہ اورصوبے کے دیگر علاقوں میں مہنگائی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اورصرف دو روز کے دوران آٹے کی قیمت ایک سے ڈیڑھ روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ بیس کلو آٹے کاتھیلہ جو دوروزقبل اوپن مارکیٹ میں 620کا تھا اب 650روپے کا ہوگیا ہے۔کوئٹہ کے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ آٹے کی افغانستان اسمگلنگ ہے جبکہ محکمہ خوراک بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے۔فلور مل اونر ابھی مقامی طور پر گندم خرید کر آٹا مہیا کررہے ہیں محکمہ خوراک ماہ ستمبر سے گندم کی فراہمی شروع کرے گا۔