تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:36

کشمیری عوام نے ثابت کردیا کہ زرداری سب پہ بھاری ہیں،ارشادکمبوہ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں کشمیری عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کراکے ثابت کردیا کہ صدر آصف علی زرداری اور ان کی جماعت سب پر بھاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اس شاندار کامیابی پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو اور ان کے رفقا کو مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشالله آئندہ ملکی انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ آزاد کشمیر میں بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی سوچ اور ضیا ء باقیات کی سوچ رکھنے والوں میں مقابلہ تھا۔کشمیری عوام جانتے ہیں کہ بھٹو شہید نے کشمیر کیلئے کیاکردارادا کیا اور بی بی شہید نے کشمیری عوام کی کیا خدمت کی۔ یہ باتیں انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنی ہے جمہوریت دشمن طاقتیں اور ضیاء باقیات نے اس کے خلاف وا ویلا شروع کیا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.