1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:36
ایم کیو ایم کے وزراء نے گاڑیاں اورعملہ واپس کردیا
اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت سے صوبائی وزرا کو حاصل تمام سہولیات واپس کردی ہیں، صوبائی وزراء نے اپنی سرکاری گاڑیاں دفاتر اور عملہ حکومت کو واپس کردیا ہے۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت سندھ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے 14وزراء، ایک مشیر اور معاون خصوصی نے اپنی گاڑیاں جمع کرادی ہیں۔ جن وزراء نے سرکاری گاڑیاں جمع کرائی ہیں ان مین رضا ہارون، عادل صدیقی، فیصل سبزواری، سید سردار احمد، شیخ محمد افضل،،شعیب بخاری، عبدالحسیب خان،روف صدیقی، خالد بن ولایت،ڈاکٹر محمد علی شاہ،و دیگر شامل ہیں ۔
ان وزراء کے پاس جو دفاتر تھے وہ بھی واپس کردیئے گئے ہیں ان وزراء کے پاس عملہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا تھا جو واپس کردیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ میں مشیروں اور معاون خصوصی کو جو سہولیات ملی ہوئی تھیں وہ بھی واپس کردی گئی ہیں۔