تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:10

سرفراز شاہ قتل کیس کی منتقلی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

آج نیوز - سرفراز شاہ قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی رخواست پر بحث مکمل کر لی گئی، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک کے جج بشیرکھوسو کے روبرو ہوئی۔ وکلاء نے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلانے سے متعلق دلائل دیئے۔ ملزمان کے وکیل کا موقف ہے کہ رینجرز اہلکار سرفراز شاہ کے سر میں گولی مار سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ گزشتہ روز ملزمان کے وکیل نے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے عام عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ملزمان کے وکیل شوکت حیات نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اورعدالت میں دیئے گئے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے سرفرازشاہ نے احکامات نہیں مانے اور رینجرز اہلکار کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ اس کی موت گولی لگنے سے نہیں خون زیادہ بہنے سے ہوئی۔ ایم آر سید نے کہا کہ رینجرز اہلکاورں نے سرفراز کو ٹانگ اور ہاتھ پر گولی ماری اگر اسے قتل کرنا ہوتا تو سر پر گولی مارتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.