1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:4
یوگنڈا: اسکول پر آسمانی بجلی گرنے سے 18 طالب علم ہلاک
آج نیوز - یوگنڈا میں اسکول پر آسمانی بجلی گرنے سے اٹھارہ طالب علم ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت کمپالا سے دو سو کلو میٹر دور پرائمری اسکول پر آسمانی بجلی گری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اٹھارہ بچے اور ایک ٹیچر ہلاک ہوگیا جبکہ اڑتیس بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ اسکول کے طلباء کا کہنا ہے کہ بارش رْکنے کے بعد آسمانی بجلی گری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔