تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:36

فرانس: رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ،رکن یورپی پارلیمنٹ اورفرینڈزآف پاکستان گروپ کے بانی چیئرمینسجادحیدرکریم نے مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی صورتحال اور یورپ اور پاکستان کے تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ سجادکریم نے لیگی رہنماء کو یورپ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہتربنانے کیلئے تجاویزپیش کیں۔ سجادکریم نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے یہ گوش گذار کیا کہ وزارت خارجہ کی خالی نشست کے لیے اس وقت سب سے موزوں شخصیت مشاہد حسین سیدہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے پی پی پی آزادکشمیرکے رہنماء بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔سجادکریم نہ صرف رکن یورپی پارلیمنٹ ہیں بلکہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹوپارٹیوں کے قانونی امورکے ترجمان بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.