تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

وزیر اطلاعات کی شسی ایئربیس کی حوالگی پر پیش رفت کی تردید

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وفاقی وزیر دفاع احمدمختار کے بیان کی تردید کر دی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا سے شمسی ائربیس خالی کرنے کا کہہ دیاگیا ہے۔ لاھور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اپنے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت خواہ کسی کی بھی ہو قومی اداروں کو مضبوط ہونا چاہئے،پیپلز پارٹی شخصیات کی بجائے اداروں کو مستحکم کرنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے کیونکہ اگرانجانے میں اداروں کونقصان پہنچایاتو آنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبائی خود مختاری کا دن ہے، آٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو 17 وزارتیں منتقل کردی گئی ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سمجھتی ہے کہ اگر چاروں صوبائی اکائیاں مضبوط ہونگی تو وفاق بھی مضبوط ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت جی ٹی روڈ پرواقع چند شہروں کی پارٹی نہیں ہے اسلئے مختلف ایشوز میں سولوفلائٹ کے قائل نہیں باقی پارٹیوں کوبھی ساتھ لیکر چلیں گے۔ایم کیوایم کے سوال پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کبھی کوئی سیاسی جماعت دوسری جماعت کوموسپل لگاکرپیچھے نہیں ہٹاتی، غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.