تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

چھ مشتبہ جوہری اسمگلروں کی گرفتاری،مشرقی یورپ میں خوف

جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ…چھ مشتبہ جوہری اسمگلروں کی گرفتاری سے مشرقی یورپ میں خوف پیدا ہوگیا۔ ایک کلو یورینیم کی کھیپ اس دہائی کی سب سے بڑی ایٹمی سیکورٹی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔امریکی جریدے ’نیوز ویک ‘ کی نیوز سائٹ ’ڈیلی بیسٹ‘ کے مطابق پولیس نے سابق سوویت یونین کی ریاست مولدووا سے کم از کم ایک کلو یورینیم فروخت کرنے کی کوشش میں مبینہ طور پر چھ افراد کو گرفتار کیا ہے، حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد میں سے چار Moldovans ہیں اور دو Transnistria کے باشندے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والا مواد یورینیم 235 ہے یہ یورینیم کا آئسوٹوپ ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی افزودہ یورینیم کہلاتا ہے۔ اگریہ فروخت سچ ثابت ہوجاتی ہے تو یہ اس دہائی کی سب سے بڑی ایٹمی سیکورٹی کی خلاف ورزی ہوگی۔یہ گرفتاریاں امریکی،یوکرائن اورجرمنی پولیس کی مشترکا چار ماہ کے آپریشن کے بعد ہوئی۔امریکا نے ایٹمی پھیلاوٴ کو روکنے کے ایک سال میں دو ارب ڈالر خرچ کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.