تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

کراچی کے حالات خراب ہیں، صحیح کرنے میں وقت لگے گا، واجد درانی

جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…آئی جی سندھ واجدعلی درانی نے کہ ہے کہ کراچی کے حالات خراب ہیں، جنہیں صحیح کرنے میں وقت لگے گا،صوبے میں ڈی آئی جیز کے تبادلے معمول کی کارروائی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ پولیس اورجرائم پیشہ عناصر کے درمیان کوئی روابط ہیں۔گورنر ہاوٴس کراچی میں واقع سی پی ایل سی کے دفترکے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے موٴثر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ جہاں رینجرز کی ضرورت ہوگی وہاں ان کوطلب کرلیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں واجد علی درانی کا کہنا تھا کہ دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ تھمنے کے بعد ہی پولیس متاثرہ علاقوں میں داخل ہوتی ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ پولیس اورجرائم پیشہ عناصر کے درمیان کوئی کوآرڈی نیشن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.